رسائی کے لنکس

گیم پلان اور کپتان: دونوں ہی زبردست


گیم پلان اور کپتان: دونوں ہی زبردست
گیم پلان اور کپتان: دونوں ہی زبردست

کرکٹ ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں پاکستان کی جیت پر سابق ٹیسٹ کرکٹر وسیم باری اور چیف سلیلکٹر محسن حسن خان کی وائس آف امریکہ سے گفتگو

وسیم باری اور محسن حسن خان نے کوارٹر فائنل میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان کی 10 وکٹوں سے واضح جیت کو’ بہترین گیم پلان اور ٹیم کی بھرپور محنت کا نتیجہ‘ قرار دیا ہے۔

’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو میں وسیم باری نے پاکستانی قوم کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے جیت میں قائدانہ کردار ادا کیا۔ اُن کا کہنا تھا کہ اِس جیت سے ٹیم کو بہت اعتماد حاصل ہو گا اور سیمی فائنل میں یہ اعتماد کام آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اِس بات سے ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑنا چاہیئے کہ مقابلے میں بھارت کی ٹیم ہو گی یا آسٹریلیا کی۔ انہوں نے کہا کہ سعید اجمل کا ٹیم میں شامل کرنا ایک اچھا فیصلہ تھا۔

محسن حسن خان کا کہنا تھا کہ کپتان کی کارکردگی باقی کھلاڑیوں کے لیے بھی مثال ہے۔ اس سے لگ رہا ہے کہ ٹیم مینیجمنٹ تمام کھلاڑیوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ اپنی صلاحیت کا سو فیصد میدان میں ثابت کر دکھائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم میدان میں اترنے سے پہلے کمزور نہیں تھی لیکن پاکستانی ٹیم نے کافی ہوم ورک کر رکھا تھا۔ اور یہ دیکھتے ہوئے کہ مخالف ٹیم میں بائیں ہاتھ سے کھیلنے والے بلے باز زیادہ ہیں اس لیے آف سپنر سعید اجمل کو عبدالرحمٰن پر ترجیح دی۔

چیف سیلیکٹر کے مطابق اگر پاکستان کا سیمی فائنل بھارت کے ساتھ ہوتا ہے تو ہوم کراوڈ جہاں بھارت کے لیے ایک ایڈوانٹج ثابت ہو سکتا ہے وہاں اس کا الٹا اثرمیزبان ٹیم پر دبائو کی صورت میں بھی ہو سکتا ہے۔

مزید تفصیلات اِس آڈیو میں:

XS
SM
MD
LG