رسائی کے لنکس

پہلا ٹیسٹ، پہلا دن، پاکستان 279 رنز بنانے میں کامیاب


جمعرات کو ڈے اینڈ نائٹ میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان مصباح الحق نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔ سمیع اسلم اور اظہر علی نے اوپننگ بے بازوں کی حیثیت سے کھیل کا آغاز کیا جو بہت شاندار انداز میں ہوا

کراچی ... پاکستان نے دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک صرف ایک وکٹ کے نقصان پر279 رنز بنالئے ہیں۔ اظہر علی 146 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں جبکہ دوسرے اینڈ پراسد شفیق ان کا ساتھ دے رہے ہیں جو اب تک33 رنز بنا چکے ہیں۔ پہلے دن90 اوورز کھیلے گئے۔

جمعرات کو ڈے اینڈ نائٹ میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان مصباح الحق نے جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا اعلان کیا۔ سمیع اسلم اور اظہر علی نے اوپننگ بے بازوں کی حیثیت سے کھیل کا آغاز کیا جو بہت شاندار انداز میں ہوا۔

دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کے مجموعی اسکور 200 تک ایک دوسرے کا ساتھ دیا۔ لیکن، سمیع اسلم 90رنز بناکر چیز کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ انہوں نے 9 باؤنڈریز لگائیں۔

سمیع کی جگہ اسد شفیق نے لی۔ انہوں نے اظہر کا بھرپور ساتھ دیا جس کی بدولت اظہر ایک بڑی اسکور کرنے میں کام رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے چھ بالرز کو میدان میں اتارا گیا۔ تاہم، سوائے چیز کے کوئی بھی وکٹ لینے میں کامیاب نہیں ہوسکا۔ چھ بالرز میں گیبریل، کیومینز، ہولڈر، براتھ ویٹ، بشو اور چیز شامل ہیں۔

آج کے میچ میں یونس خان بیمار ہونے کے سبب حصہ نہیں لے سکے۔ ان کی جگہ بابر اعظم کو کھلایا گیا۔ یوں بابر کا یہ پہلا ٹیسٹ میچ ہے۔ ان کے ساتھ ساتھ محمد نواز کو بھی آج ہی ٹیسٹ کیپ ملی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان کرکٹ کی تاریخ کا یہ دوسرے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ ہے جبکہ پہلا میچ 2015 میں نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG