رسائی کے لنکس

پاکستان نے واحد ٹی20 میں انگلینڈ کو شکست دیدی


فائل
فائل

پاکستان نے 136 رن کا مقررہ ہدف صرف 5ء14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان نے دورۂ انگلینڈ کے دوران ہونے والے واحد ٹی20 میچ میں انگلینڈ کو 9 وکٹ سے شکست دیدی ہے۔

بدھ کو مانچسٹر میں کھیلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا جو اسے راس نہ آیا۔ انگلینڈ کی بیٹنگ لائن میچ کے آغاز سے ہی پاکستان کے بالنگ اٹیک کے دباؤ میں رہی اور انگلش ٹیم مقررہ 20 اوور میں سات وکٹوں کے نقصان پر صرف 135 رن بناسکی۔

پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض نے 18 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ عماد وسیم اور حسن علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

جواباً پاکستان نے 136 رن کا مقررہ ہدف صرف 5ء14 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

پاکستان کی جانب سے اوپنر شرجیل خان اور خالد لطیف نے پہلی وکٹ کی شراکت107 رن بنائے اور قومی ٹیم کی عمدہ بالنگ اور فیلڈنگ کے سبب ممکن نظر آنے والی فتح کو یقینی بنایا۔

شرجیل خان 36 گیندوں پر 59 رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ خالد لطیف نے بھی 59 رن بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے جب کہ بابر اعظم 15 رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

اس سے قبل پاکستان کے دورۂ انگلینڈ کے دوران ہونےو الی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز انگلینڈ نے 1-4 سے جیت لی تھی جب کہ چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر رہی تھی۔

XS
SM
MD
LG