رسائی کے لنکس

پاکستانی خاتون فٹبالر کا کارحادثے میں انتقال


اطلاعات کے مطابق اُن کی کار کو یہ حادثہ کراچی کے علاقے دو دریا میں پیش آیا۔

پاکستانی خواتین کی فٹبال ٹیم کی ایک کھلاڑی شاہ لائلہ احمد زئی بلوچ بدھ کی شب کراچی میں کار کے حادثے میں انتقال کر گئیں۔

وہ ’ویمن فٹبال‘ ٹیم کی ایک مرکزی اسٹرائیکرز میں سے تھیں۔

اطلاعات کے مطابق اُن کی کار کو یہ حادثہ کراچی کے علاقے دو دریا میں پیش آیا۔

شاہ لائلہ احمد زئی کا تعلق بلوچستان کے ضلع قلات سے ہے اور حادثے کے بعد اُنھیں تدفین کے لیے آبائی علاقے میں منتقل کر دیا گیا۔

1996ء میں پیدا ہونے والی شاہ لائلہ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اُنھوں نے کم عمری ہی سے فٹبال کھیلنا شروع کر دیا تھا اور اُنھیں 2009، 2011 اور 2013 میں ملک میں فٹبال کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔

شاہ لائلہ کی بہن اور والدہ سینیٹر روبینہ عرفان کا تعلق بھی پاکستان ویمن فٹبال ایسوسی ایشن سے رہ چکا ہے۔

پاکستان میں حالیہ برسوں میں بہت سے کھیلوں میں نوجوان خواتین سامنے آئی ہیں لیکن بظاہر ملک میں کھیلوں کی ناکافی سہولتوں کے سبب وہ عالمی سطح پر اپنا نام نہیں بنا سکی ہیں۔

XS
SM
MD
LG