رسائی کے لنکس

پاکستان کی کاروباری خواتین سے امریکی سفیر کی ملاقات


امریکی سفیر اور ان کی اہلیہ پاکستانی کاروباری خواتین کے ہمراہ
امریکی سفیر اور ان کی اہلیہ پاکستانی کاروباری خواتین کے ہمراہ

امریکی سفیر کیمرون منٹر نے کاروبار سے وابستہ 100 سے زائد کامیاب پاکستانی خواتین کے ایک وفد سے منگل کو اسلام آباد میں ملاقات کی اور ان کی معاونت جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا۔

سفارت خانے سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ سفیر کیمرون منٹر اور ان کی اہلیہ ڈاکٹر میریلین وائیٹ نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (آئی ڈبلیو سی آئی سی) کی بانی ثمینہ فاضل سمیت دیگر پاکستانی خواتین سے ملاقات میں ان کی کاوشوں کی حوصلہ افزائی کی۔

’’پاکستان کی خوشحالی صرف اس کے مردوں کی کامیابی سے ہی نہیں بلکہ کاروبار سے منسلک خواتین سے بھی وابستہ ہے‘‘۔

کیمرون منٹر نے کہا کہ پاکستان کے مستحکم مستقبل کے لیے نجی شعبہ کی شرکت اور حکومت کی طرف سے نجی شعبے کو فروغ دینے کے لیے ضروری اصلاحات کی ضرورت ہے۔

’’امریکہ کاروبار سے وابستہ خواتین کی آئندہ نسل اور کاروباری رہنماؤں کی ترقی کے لیے پرعزم ہے‘‘۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) نے پنجاب اور سندھ میں چھوٹے کاروباروں سے وابستہ 70 ہزار سے زائد خواتین کو مالیاتی خواندگی کے شعبے میں تربیت فراہم کی گئی ہے۔

’’یوایس ایڈ کے پروگراموں کی بدولت، خواتین کی سربراہی میں کاروبار کو جذبہ مسابقت بڑھانے اور اپنی فروخت میں اضافہ کرنے میں مدد ملی اور خطے میں کاروبار سے وابستہ خواتین کے لیے کاروباری راہداری کھولنے اور سارک ممالک کے درمیان کاروبار کے لیے سہولت پیدا کرنے کے لیے کام کر رہا ہے‘‘۔

XS
SM
MD
LG