رسائی کے لنکس

جمعہ کو ابوظہبی میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شاہد آفریدی کی جگہ عبدالرحمن اور بلاول بھٹی کی جگہ انور علی کو موقع دیا گیا ہے۔

پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پانچویں اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی میچ میں ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن اس میچ میں نسبتاً اچھی کارکردگی پیش نہ کرسکا۔

اب سے کچھ دیر قبل 45 اوورز کے اختتام پر اس نے سات وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے تھے۔

جمعہ کو ابوظہبی میں ہونے والے میچ میں پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ شاہد آفریدی کی جگہ عبدالرحمن اور بلاول بھٹی کی جگہ انور علی کو موقع دیا گیا ہے۔

شاہد آفریدی اپنی بیٹی کی علالت کی وجہ سے چوتھے میچ کے بعد وطن لوٹ آئے تھے۔
پاکستان پہلے ہی یہ سریز تین، ایک سے جیت چکا ہے۔

پاکستانی ٹیم نے اس سیریز میں قابل ذکر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر محمد حفیظ نے اس سیریز میں تین سینچریاں اسکور کیں۔
XS
SM
MD
LG