رسائی کے لنکس

ماحولیاتی آلودگی سے پاکستان بری طرح متاثر ہو رہا ہے: وفاقی وزیر


ماحولیاتی آلودگی سے پاکستان بری طرح متاثر ہو رہا ہے: وفاقی وزیر
please wait

No media source currently available

0:00 0:02:38 0:00

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات، سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ تیزی سے گھٹتے ہوئے قدرتی وسائل کا غیر پائیدار استعمال ماحولیاتی بگاڑ کی اہم وجہ ہے

پاکستان کا کہنا ہے کہ عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث سب سے زیادہ متاثر ہونے والے دس ممالک میں وہ تیسرے نمبر پر ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والی گیسوں کے اخراج میں پاکستان کا حصہ نا ہونے کے برابر ہے لیکن وہ عالمی سطح پر رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں سے بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

وزیراعظم نواز شریف نے اس دن کی مناسب سے اپنے پیغام میں کہا کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی اور صنعتی ترقی کرہ ارض کے ماحول پر بری طرح اثرانداز ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تغیرات، سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ تیزی سے گھٹتے ہوئے قدرتی وسائل کا غیر پائیدار استعمال ماحولیاتی بگاڑ کی اہم وجہ ہے جس کی وجہ سے زمین پر بسنے والے تمام جانداروں کی بقا کے علاوہ دنیا کے تمام ممالک کی معاشی ترقی کے لیے شدید خطرے کا باعث بن رہا ہے۔

محکمہ موسمیات ڈٓائریکٹر جنرل ڈاکٹر غلام رسول کہتے ہیں کہ شہروں کا بے ہنگم پھیلاؤ بھی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بن رہا ہے۔

پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ قدرتی وسائل کے تحفظ اور عوام میں آگاہی کے ذریعے ماحول کو محفوظ کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

وفاقی وزیر مشاہد اللہ کہتےہیں کہ پاکستانی معیشت کو موحولیاتی بگاڑ کی وجہ سے ہر سال تقریباً چار ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان پہنچ رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG