رسائی کے لنکس

اسلام آباد میں 'یوگا سینٹر' کو آگ لگا دی گئی


(فائل فوٹو)

(فائل فوٹو)

یوگا سینٹر اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں واقع ہے، جہاں باقاعدگی سے یوگا کی کلاسز ہوتی تھیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آرٹ آف لونگ فاؤنڈیشن نامی یوگا سینٹر کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب نامعلوم مسلح افراد نے آگ لگا دی، جس سے وہاں موجود بیشتر سامان جل گیا۔

یہ سینٹر اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں واقع ہے، جہاں باقاعدگی سے یوگا کی کلاسز ہوتی تھیں۔

اس یوگا سینٹر کے ایک رکن ڈاکٹر فیصل نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق چند افراد نے پیٹرول چھڑک کر یہ آگ لگائی۔

اُنھوں نے بتایا کہ اس میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا کیوں کہ آگ لگانے والے افراد نے یوگا سینٹر میں موجود عملے کے افراد کو ایک طرف باندھ دیا تھا۔

بھارت کے معروف یوگی شری شری روی شنکر بھی آرٹ آف لوّنگ سینٹر کا دورہ کر چکے ہیں۔

عینی شاہدین کے مطابق یوگا سینٹر کے کئی کمرے تھے جن میں سے صرف اُنھی کو نقصان پہنچا جو بیرونی گیٹ کے قریب تھے۔

پولیس نے واقع کی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں تاہم ابھی تک اس میں کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
XS
SM
MD
LG