رسائی کے لنکس

ذکا اشرف کو کام کرنے سے روک دیا گیا


ذکا اشرف
ذکا اشرف

رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے تحت ذکا اشرف کو آئندہ چار سال کے لیے بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔

پاکستان کی ایک عدالت نے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے یہ حکم آرمی کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ میجر ریٹائرڈ ندیم سڈل کی اس درخواست پر دیا جس میں اُنھوں یہ موقف اختیار کیا تھا کہ کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب قواعد و ضوابط کے مطابق نہیں کیا گیا ۔

جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے درخواست گزار کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے منگل کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو اپنے عہدے پر مزید کام کرنے سے روک دیا۔

رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے آئین کے تحت ذکا اشرف کو آئندہ چار سال کے لیے بورڈ کا چیئرمین منتخب کیا گیا تھا۔

پاکستان میں اس سے قبل صدرمملکت کرکٹ بورڈ کا چیئرمین نامزد کیا کرتے تھے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ’آئی سی سی‘ نے حال ہی میں تمام ممبر ملکوں کے کرکٹ بورڈز سے کہا تھا کہ وہ جمہوری انداز میں چیئرمین کا انتخاب کریں تاکہ بورڈ کے معاملات میں کوئی مداخلت نا کر سکے۔
XS
SM
MD
LG