رسائی کے لنکس

معروف لوک گلوکار، عطا ٴاللہ عیسیٰ خیلوی، 60 سال کے ہوگئے


معروف لوک گلوکار، عطا ٴاللہ عیسیٰ خیلوی، 60 سال کے ہوگئے
معروف لوک گلوکار، عطا ٴاللہ عیسیٰ خیلوی، 60 سال کے ہوگئے

عطاٴاللہ خان نیازی عیسیٰ خیلوی کو کون نہیں جانتا۔ آپ نے بیشمار سُپر ہٹ گیت گائے۔ اگرچہ، آپ کے گھر والوں نے آپ کے شوق کا ساتھ کبھی نہیں دیا۔ تاہم، آپ نے بھی اِس راہ پر چلتے ہوئے کبھی پیچھے مُڑ کر نہیں دیکھا۔

آپ روایتی طور پر تو سرائیکی گلوکار ہیں لیکن آپ کے زیادہ تر گیت پنجابی اور اردو زبان میں ہیں۔

آپ نے 40000سے زیادہ گیت گائے۔

آپ 19اگست 1951ء کوصوبہٴ پنجاب کے ضلع میانوالی کے قصبے عیسیٰ خیل کے نیازی قبیلے میں پیدا ہوئے۔ آپ کو بچپن ہی سے موسیقی سے لگاؤ تھا۔ لیکن، گھر والوں کی سختی کے سبب گھر چھوڑ کر چھوٹی موٹی نوکریاں کیں مگر اپنے شوق سے منہ نہیں موڑا۔

یہی وجہ تھی کہ وہ وقت بھی آیا جب عطاٴاللہ عیسیٰ خیلوی کو پاکستان اور ان تمام ملکوں میں بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی جہاں پنجابی اور اردو سمجھی جاتی تھی۔

آپ کی شہرت گھر گھر اور گلی گلی پہنچی اور آج بھی اس شہرت میں کمی نہیں آئی۔

دراصل، اُن کے منفرد انداز اور گیت کو ڈوب کر ادا کرنے کے فن نے اُنھیں بہت سے اپنے ہم عصر گلوگاروں سے ایک الگ مقام دیا ہے۔

تفصیل آڈیو رپورٹ میں:

XS
SM
MD
LG