رسائی کے لنکس

مسحور کن خواتین سیاستدانوں میں حنا کھر سرفہرست


پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر
پاکستانی وزیر خارجہ حنا ربانی کھر

بھارت کے ایک موقر روزنامے ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ نے دنیا بھر کی خواتین سیاستدانوں کی شخصیت کے حوالے سے درجہ بندی کی گئی جس میں پاکستان کی وزیر خارجہ کا نام سرفہرست ہے۔

پاکستان کی پہلی خاتون وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کو دنیا بھر کی دیگر سیاستدان خواتین میں مسحور کن خاتون کا درجہ حاصل ہو گیا ہے۔

بھارت کے ایک موقر روزنامے ’’انڈیا ٹوڈے‘‘ نے دنیا بھر کی خواتین سیاستدانوں کی شخصیت کے حوالے سے درجہ بندی کی گئی جس میں پاکستان کی وزیر خارجہ کا نام سرفہرست ہے۔

حنا ربانی کھر کو پاکستان کی پہلی اور کم عمر ترین خاتون وزیرخارجہ ہونے کا درجہ حاصل ہے۔ حنا ربانی اپنی پرکشش شخصیت اور کم عمری کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بھی رہی ہیں۔ اس سے قبل بھی سال 2011 میں حنا ربانی کھر کے پہلے دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی جانب سے کم عمر وزیر خارجہ ہونے اور ان کی شخصیت، انداز یہاں تک کہ ان کے زیورات کے بھی خوب چرچے کئے گئے اور انھیں شہ سرخیوں میں نمایاں رکھا گیا تھا۔

بھارتی روزنامے کی طرف سے جاری کردہ ’’گلیمرس خواتین سیاستدان ‘‘ کی اس فہرست میں دوسرے نمبر پرکینیڈا کی پہلی تامل نژاد خاتون رکن اسمبلی منتخب ہونے والی راتھیکا ستسا کو قرار دیا ہے۔ جبکہ تیسرے نمبر پریوکرائن کی سابق وزیراعظم ٹائمو شینکوہ، چوتھے نمبر پر امریکہ کی نائب صدارت کی امیدوار سارہ پیلن ہیں جبکہ بھارت کی حکمران جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی پانچویں نمبر پر ہیں۔

پاکستان کی ایک اور خاتون سیاستدان کشمالہ طارق اس فہرست میں آٹھویں درجے پر ہیں۔
گلیمرس خواتین سیاستدانوں میں نویں نمبر پر امریکہ کی سابق وزیر خارجہ ہلری کلنٹن جبکہ اردن کی ملکہ رعنیہ گیارہویں نمبر پر ہیں۔

امریکہ کی خاتون اول مشیل اوباما کا نام فہرست میں بارہویں درجے پر ہے۔
XS
SM
MD
LG