رسائی کے لنکس

شعیب اختر نے شادی کر لی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

شعیب اختر کے بھائی نے بتایا کہ لڑکی کا تعلق ہری پور کے ایک کاروباری اور مذہبی گھرانے سے ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب کو نہایت سادہ رکھا گیا۔

دنیائے کرکٹ کے سابق تیز ترین باؤلر شعیب اختر رواں ہفتے رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔

شعیب اختر کے بھائی شاہد اختر نے جمعرات کو وائس آف امریکہ سے انٹرویو میں شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’’شیعب اختر کی شادی 23 جون کو طے تھی، یہ ان کے والدین کی مرضی اور دونوں خاندانوں کی مکمل طور پر رضا مندی سے طے پائی۔‘‘

شاہد اختر نے بتایا کہ لڑکی کا تعلق ہری پور کے ایک کاروباری اور مذہبی گھرانے سے ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب کو نہایت سادہ رکھا گیا۔ ’’اسلامی اصولوں کو مدنظر رکھ کر یہ شادی کی گئی کیونکہ شیعب اختر ساری زندگی میڈیا کی توجہ کا مرکز رہے ہیں، اس لیے یہ ہماری پرائیویٹ اور ذاتی تقریب تھی جس میں دونوں خاندانوں کے افراد نے بھر پور شرکت کی۔‘‘

راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور 39 سالہ سابق پاکستانی کرکٹر نے 1997ء میں پاکستانی ٹیم کی طرف سے اپنا ٹیسٹ میچ کھیلا اور 2011ء میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے تھے۔ وہ اپنے کیریئر میں مختلف تنازعات کا شکار بھی رہے۔

انھوں نے پاکستان کی طرف سے 46 ٹیسٹ، 163 ایک روزہ بین الاقوامی اور 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیل رکھے ہیں۔ انھوں نے ٹیسٹ میچز میں 178، ون ڈے میں 247 اور ٹی ٹوئنٹی میں 19 وکٹیں حاصل کیں۔

XS
SM
MD
LG