رسائی کے لنکس

پاکستان کی بحرین میں بم دھماکے کی مذمت


تسنیم اسلم
تسنیم اسلم

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں بحرین کے تین پولیس اہلکاروں کے علاوہ کئی عام شہری بشمول ایک پاکستانی بھی ہلاک ہوا۔

پاکستان نے بحرین میں ایک حالیہ دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

دفتر خارجہ کی ترجمان تسنیم اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ اس حملے میں بحرین کے تین پولیس اہلکاروں کے علاوہ کئی عام شہری بشمول ایک پاکستانی بھی ہلاک ہوا۔

اطلاعات کے مطابق یہ بم دھماکا ماناما کے قریب ایک دیہات میں مظاہرے کے دوران ہوا۔

پولیس اہلکار مظاہرین کو منتشر کرنے میں مصروف تھے کہ ریموٹ کنٹرول سے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا گیا۔

پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان نے بیان میں کہا کہ پاکستانی خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور وہ بحرین میں بم حملے کا نشانہ بننے والے پولیس اہلکاروں اور دیگر افراد کے خاندان سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

بحرین میں حالیہ برسوں میں حکومت مخالف مظاہرے ہوتے رہے ہیں جن میں لوگ قوانین میں اصلاحات اور زیادہ سیاسی و سماجی حقوق کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

ملک کی شیعہ اکثریتی آبادی سنی حکومت کے خلاف یہ الزام عائد کرتی رہی ہے کہ اُسے امتیازی سلوک کا سامنا رہا ہے۔

ملک میں اس کشیدگی کے خاتمے کے لیے حکومت اور حزب مخالف کے درمیان مذاکرات کا عمل جمود کا شکار ہے۔
XS
SM
MD
LG