رسائی کے لنکس

پاکستانی بینڈ، ’سوچ‘ نے انڈین میوزک ایوارڈ جیت لیا


’سوچ‘ کے عدنان دھول اور رابی احمد نے جب ایوارڈ فنکشن میں فلم ’ایک ولن‘ کے اپنے ڈبیو گانے’ آواری‘ پرفارم کرنے کے لئے اسٹیج پر اینٹری دی، تو بالی وڈ کی اہم شخصیات سمیت پوری آڈینز نے ان کا والہانہ تالیوں کی گونج میں استقبال کیا

پاکستانی میوزک انڈسٹری اور میوزک لوررز کے لئے خوشی کی خبر یہ ہے کہ اپنے منفرد اور دلکش میوزک کی وجہ سے بھارت اور پاکستان میں یکساں پسند کئے جانے والے پاکستانی بینڈ ’سوچ‘ نے ’21واں لائف اوکے اسکرین انڈیا ایوارڈ‘ کا بہترین میوزک ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

’سوچ‘ کی منیجنگ ڈائریکٹر میڈیا اور پبلک ریلیشنز، افرا مسعود نے وائس آف امریکا کو بتایا ’سوچ‘ کے عدنان دھول اور رابی احمد نے جب ایوارڈ فنکشن میں فلم ’ایک ولن‘ کے اپنے ڈبیو گانے’آواری‘ پرفارم کرنے کے لئے اسٹیج پر اینٹری دی تو بالی وڈ کی اہم شخصیات سمیت پوری آڈینز نے ان کا والہانہ تالیوں کی گونج میں استقبال کیا۔

دونوں کی پرفارمنس کو بالی وڈ کے کریٹک سرکل نے بھی کھل کر کی۔ سرکل میں بھارتی جریدوں ’فلم فئیر‘، ’انڈین ایکسپریس‘، ’پنک ولا‘، ’بالی وڈ لائف‘ اور ’بالی اسپائس‘ کے نقاد شامل ہیں۔

تقریب میں ربی احمد اور عدنان کے علاوہ بالی وڈ کے چوٹی کے سلیبریٹیز نے بھی پرفارم کیا اور پورے ماحول کو انرجی سے بھر دیا۔ بالی وڈ کی ینگ بریگیڈ نے اپنی ’فل فورس‘ سے اپنے ڈانسز کے ذریعے تقریب کے شرکا کو بھی جھومنے اور ناچنے پر مجبور کر دیا۔

XS
SM
MD
LG