رسائی کے لنکس

ایک سرکاری بیان کے مطابق 26 سالہ سید معاذ شاہ کو ہیوسٹن کی ایک عدالت نے ستمبر 2007ء غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 78 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

غیر قانونی طور پر فوجی طرز کی بندوق رکھنے کے الزام میں تقریباً پانچ سال کی قید مکمل کرنے والے پاکستانی شہری کو امریکی حکام نے ملک بدر کر دیا ہے۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق 26 سالہ سید معاذ شاہ کو ہیوسٹن کی ایک عدالت نے ستمبر 2007ء غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 78 ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

جولائی 2012ء میں رہائی کے بعد اسے امریکہ کے محکمہ امیگریشن اینڈ کسمٹز انفورسمنٹ نے تحویل میں رکھا ہوا تھا۔

حکام نے اسے بدھ کو الیگزنڈریا انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کراچی جانے والی پرواز پر سوار کروا دیا۔

بیان میں عدالتی دستاویزات کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا کہ معاذ کے خلاف مقدمے کے دوران استغاثہ نے کچھ تصاویر پیش کیں جن میں وہ ایم۔15 اےفور کی پوائنٹ 223 کیلیبر سیمی آٹومیٹک رائفل تھامے کھڑا تھا۔

یہ تصاویر اسلحے کی تربیتی مشقوں کے دوران 13 جنوری اور 10 مارچ 2006ء کو ٹیکساس میں بنائی گئیں۔
XS
SM
MD
LG