رسائی کے لنکس

بھارت کی اعلیٰ ترین عدالت نے ملک کی جیلوں میں موجود ایسے تمام پاکستانیوں کی جلد ان کے وطن واپسی کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے جو اپنی سزائیں مکمل کر چکے ہیں۔

بھارتی سپریم کورٹ نے منگل کو ایک مقدمے کی سماعت کے دوران متعلقہ حکام کو اس بارے میں جلد اقدامات کرنے اور پیش رفت سے عدالت کو آگاہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

جسٹس آر ایم لودھا نے بھارتی عہدیداروں سے وضاحت طلب کی کہ ایسے قیدی جو اپنی سزا مکمل کر چکے ہیں ان کو واپس کیوں نہیں بھجوایا گیا۔

عدالت نے بظاہر صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم منموہن سنگھ کی حالیہ ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان رابطوں میں کیا اس طرح کے معاملات کو نہیں اٹھایا جانا چاہیئے۔

XS
SM
MD
LG