رسائی کے لنکس

لیبیا میں قید 300 میں سے 226 پاکستانی قیدیوں کی رہائی


پاکستانی دفتر خارجہ
پاکستانی دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے مطابق یہ تعداد ماضی میں رہا کیے جانے والے پاکستانیوں اور دیگر ملکوں کے رہائی پانے والے قیدیوں کے مقابلے میں غیر معمولی ہے۔

لیبیا میں قید 300 پاکستانیوں میں سے 226 کی رہائی کی یقین دہائی کروا دی گئی ہے۔

جمعہ کو پاکستانی دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جہاں ایک طرف لیبیا میں پھنسے ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی کوششیں تیزی سے جاری ہیں وہیں اس ملک میں قید پاکستانیوں کی رہائی پر توجہ دی جا رہی ہے۔

بیان کے مطابق مارچ 2014ء سے لیبیا میں قید 300 میں سے 226 کی رہائی کی یقین دہانی کروائی گئی ہے۔ یہ تعداد ماضی میں رہا کیے جانے والے پاکستانیوں اور دیگر ملکوں کے رہائی پانے والے قیدیوں کے مقابلے میں غیر معمولی ہے۔

دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ لیبیا میں سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے باوجود طرابلس میں پاکستانی سفارتخانہ تمام قیدیوں کی رہائی اور ان کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے کام جاری رکھے گا۔

اب تک لیبیا سے کم ازکم چھ خصوصی پروازوں کے ذریعے 1700 سے زائد پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا ہے جب کہ دیگر کی واپسی کے لیے بھی خصوصی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔

اس وقت طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کے زیر انتظام مختلف کیمپوں میں وطن واپسی کے لیے سینکڑوں پاکستانی موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG