رسائی کے لنکس

پاکستانی طالب علم امریکہ کےدورے پر


واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کے مطابق سفیر جلیل عباس جیلانی نے سات دہائیوں پر پاکستان اور امریکہکے تعلقات کے بارے میں طالب علموں کو بریفنگ دی۔

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایک نجی اسکول کے 20 طالب علم ان دنوں امریکہ میں مطالعاتی دورے پر ہیں۔

یہ طالب علم جارج ٹاؤن یونیورسٹی کے تعاون سے منعقدہ ’نارتھ امریکن انویٹیشنل ماڈل یونائیٹیڈ نیشنز‘ کی ایک تقریب میں شرکت کریں گے، جو کہ 16 سے 19 فروری تک جاری رہے گی۔

’ماڈل یو این‘ تقریب میں دنیا کے 40 ممالک سے تین ہزار پانچ سو طالب علم شرکت کر رہے ہیں، جنہیں 39 کمیٹیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

یہ طالب علم پہلے سے بتائے گئے موضاعات کے بارے میں تقریری مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

پاکستانی طالب علموں کو بدھ کو واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے میں مدعو کیا گیا، جہاں سفیر جیل عباس جیلانی نے تمام طالب علموں سے بات کرتے ہوئے اُن سے کہا کہ وہ اعتماد کے ساتھ ’یو این ماڈل ایونٹ‘ میں حصہ لیں اور ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کریں۔

واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے سے جاری ایک بیان کے مطابق سفیر جلیل عباس جیلانی نے سات دہائیوں پر محیط پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کے تاریخی پس منظر بارے میں بھی طالب علموں کو آگاہ کیا۔

بیان کے مطابق دونوں ملکوں کے تعلقات میں گزشتہ چند سالوں کے دوران بہتری آئی ہے اور دہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر لڑی جانے والی جنگ میں پاکستان کے کردار کے بارے میں امریکہ میں ہم آہنگی بڑھی ہے۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلیم سمیت مختلف شعبوں میں تعاون جاری ہے اور رواں ماہ ہی پاکستان کے وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال اپنے دورہ امریکہ کے دوران واشنگٹن میں محکمہ خارجہ اور امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی ( یو ایس ایڈ) کے عہدیداروں سے ملاقاتوں میں دیگر شعبوں میں تعاون کے علاوہ "پاکستان امریکہ نالج کاریڈور" کے منصبوبے پر بھی تفصیلی بات چیت کی تھی۔

"پاکستان امریکہ نالج کاریڈور"منصوبے کے تحت امریکی تعلیمی اداروں کی معاونت سے آئندہ 10 سالوں کے دوران 10,000 پاکستانیوں کو مختلف شعبوں میں پی ایچ ڈی کروانا شامل ہے۔

XS
SM
MD
LG