رسائی کے لنکس

امن مذاکرات سے قبل مطالبات پورے کیے جائیں: تحریک طالبان پاکستان


گذشتہ ہفتے، ملک کی تمام اہم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے وزیر اعظم نواز شریف کی اس بات پر حمایت کی تھی کہ حکومت کو طالبان سے مذاکرات کرنے چاہیئں۔

تحریک ِ طالبان پاکستان نے حکومت کے ساتھ امن مذاکرات سے قبل چند شرائط سامنے رکھی ہیں۔

یہ مطالبہ ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب اتوار کے روز ملک کے شورش زدہ شمال مغربی علاقے میں سڑک کنارے لگے ایک بم دھماکے میں فوج کے ایک اعلیٰ اہلکار سمیت دیگر دو ہلاک ہو گئے۔

میجر جنرل ثناء اللہ خان اتوار کے روز دو فوجی جوانوں سمیت اس وقت شہید ہو گئے جب وہ ضلع اپر دیر میں ایک فوجی چھاؤنی کا دورہ کرکے واپس لوٹ رہے تھے۔

اس بم حملے کی ذمہ داری پاکستانی طالبان نے قبول کر لی ہے۔ شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے نصب ایک اور بم پھٹنے سے کم از کم ایک فوجی ہلاک جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔

یہ حملے ایک ایسے وقت میں کیے گئے جب گذشتہ کئی ہفتوں سے پاکستانی حکومت اس بات پر آپس میں مذاکرات کر رہی ہے کہ آیا طالبان سے امن مذاکرات کرنے چاہیئں یا نہیں؟

گذشتہ ہفتے، ملک کی تمام اہم سیاسی جماعتوں کے لیڈران نے وزیر ِ اعظم نواز شریف کی اس بات پر حمایت کی تھی کہ حکومت کو طالبان سے مذاکرات کرنے چاہیئں۔

اتوار کے روز تحریک ِ طالبان پاکستان کے ترجمان نے ان مذاکرات کا خیرمقدم کیا تھا مگر ساتھ ہی حکومت سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ طالبان قیدیوں کو رہا کریں اور قبائلی علاقوں سے فوجی دستے واپس بلائے۔
XS
SM
MD
LG