رسائی کے لنکس

افغانستان: سات مغوی پاکستانی رہا


افغانستان: سات مغوی پاکستانی رہا

افغانستان: سات مغوی پاکستانی رہا

افغان حکام نے بتایا ہے کہ اغواکاروں نے ان سات پاکستانیوں کو پیر کے روز رہا کر دیا ہے جنہیں گزشتہ ہفتے اغوا کیا گیا تھا۔ صوبہ لوگر کے پولیس سربراہ غلام سخی روغلوانی کا کہنا ہے کہ یہ پاکستانی ایک اسپتال کے تعمیراتی منصوبے سے منسلک تھے جن میں انجینیئر اور مزدور شامل ہیں۔

اُنھوں نے بتایا کہ یہ واضح نہیں کہ اغواکاروں نے مغوی پاکستانیوں کو کس بنا پر رہا کیا لیکن اس کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

گزشتہ بدھ کو پاکستانی شہری تعیمراتی منصوبے پر ڈیوٹی ختم کر کے اپنی رہائش گاہ کی طرف جا رہے تھے کہ اسلحہ کے زور پر اُنھیں اغوا کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

لوگر پولیس کے سربراہ نے بتایا کہ بظاہر یہ ہی لگتا ہے کہ ان افراد کو تاوان کی رقم کے حصول کے لیے اغوا کیا گیا تھا۔ اُنھوں نے بتایا کہ رہائی پانے والے پاکستانیوں کو کابل منتقل کر دیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG