رسائی کے لنکس

اب آپ بھی یو ٹیوب سے پیسہ کما سکتے ہیں


’یو ٹیوب‘ نے پاکستانی شہریوں کے لئے ایک نیا ’یوٹیوب پارٹنر‘ پروگرام شروع کیا ہے، جس کے ذریعے آپ اپنی ویڈیو ‘یوٹیوب‘ پر اپ لوڈ کیجئے اور گھر بیٹھے ہیسے کمایئے

جی ہاں۔۔ اب آپ بھی یو ٹیوب سے پیسہ کما سکتے ہیں۔۔۔ پیسہ ہی کیا۔۔۔ روپیہ بھی کما سکتے ہیں۔

ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ ’یو ٹیوب‘ نے پاکستانی شہریوں کے لئے ایک نیا یوٹیوب پارٹنر پروگرام شروع کیا ہے، جس کے ذریعے آپ اپنی ویڈیو ‘یوٹیوب‘ پر اپ لوڈ کیجئے اور گھر بیٹھے کمایئے۔

اڑتالیس گھنٹوں تک آف لائن ویڈیو دیکھنے کی سہولت
صرف یہی نہیں بلکہ یو ٹیوب کی طرف سے وزیٹرز کو ہونے والے ایک اور فائدے سے متعلق بھی جایئے۔۔۔یہ ’آف لائن ویڈیو فیچر‘ ہے جس کی مدد سے آپ کوئی بھی ویڈیو 48گھنٹے تک آف لائن بھی دیکھ سکیں گے۔

کراچی کے ’ڈی ایچ اے گولف کلب‘ میں ہونے والی ایک خصوصی تقریب سے خطاب میں گوگل ایشیا پیسفک انڈسٹری کے سربراہ، خرم جمالی نے میڈیا کو بتایا کہ ’’اب پاکستان سے تخلیق ہونے اور یوٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والے اوریجنل ویڈیوز کو مونوٹائز کیا جا سکے گا یعنی آپ کی طرف سے اپ لوڈ ہونے والی اوریجنل ویڈیو پر یوٹیوب اشتہارات کا اضافہ کرکے خود بھی کمائے گا اور ’یوٹیوب پارٹنر پروگرام‘ کے تحت ہونے والی آمدنی آپ سے بھی شیئر کرے گا۔‘‘

خرم جمالی کے مطابق، پروگرام کے تحت یوٹیوب آپ کو اس ہنر سے بھی واقفیت فراہم کرے گا کہ کس طرح زیادہ سے زیادہ لوگ آپ کے چینل کو دیکھ سکتے ہیں اور یہ کہ آپ کی ویڈیوز کو کس طریقے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک شیئر کیا جا سکتا ہے۔

خرم جمالی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ رکھنے والوں اور تخلیق کرنے والوں کی کوئی کمی نہیں۔ یوٹیوب رواں سال ہی پاکستان میں ازسرے نو شروع ہوا ہے تبھی سے ہمیں محسوس ہو رہا تھا کہ پاکستان سے بہت زیادہ اچھی اور سب کے لئے مفید چیزیں اپ لوڈ ہو رہی ہیں۔ اس لئے ہم نے سب کے لئے ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنے کا فیصلہ کیا جہاں زیادہ سے زیادہ باصلاحیت لوگ اکھٹا ہوسکیں اور دنیا تک ان کا پیغام عام ہوسکے۔‘‘

تقریب میں گوگل کے غیر ملکی نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ ان میں گوکل ایشیاء پیسفک کے بزنس ڈیولپمنٹ کی سربراہ تانیہ ایڈریس بھی شامل تھیں جنہوں نے ’آف لائن ویڈیو فیچر‘ شروع کرنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیچر ان علاقوں میں بہت کارگر ثابت ہوگا جہاں وائی فائی کنکشنز یا نیٹ ورک کوریج دستیاب نہیں۔ اب ایسے علاقوں میں بھی آف لائن ویڈیوز دستیاب ہوں گی۔ ہمیں امید ہے کہ اس فیچر کی بدولت ویڈیو کونٹینٹ مزید بہتر انداز میں دیکھا جا سکے گا۔‘‘

XS
SM
MD
LG