رسائی کے لنکس

پاکستانی اہل کاروں نے نیو یارک بم حملے کے واقع میں چھ افراد کو گرفتار کر لیا


فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستانی عہدے داروں نے بتایا ہے کہ اُنھوں نے چھ افراد کو گرفتار کرلیا ہے جِن پر شبہ ہے کہ وہ نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ناکام کاربم حملے کی کوشش میں گرفتار پاکستانی نژاد امریکی فیصل شہزاد سے رابطے میں تھے۔

گرفتار ہونے والوں میں سے ایک سلمان اشرف خان ہے جو ایک کیٹرنگ کمپنی کا شریک مالک ہے۔ یہ کمپنی سفارت خانوں کی ضیافتوں سمیت اسلام آباد میں ہونے والی اعلیٰ سطحی تقریبات میں کیٹرنگ کی خدمات فراہم کرتی ہے۔

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے نے جمعے کے روز پاکستان میں اپنے اہل کاروں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اِس کیٹرنگ کمپنی کی خدمات سے گریز کریں اور کہا کہ اِس کے دہشت گرد گروپوں سے تعلقات ہو سکتے ہیں۔

سلمان اشرف خان کی گرفتاری کی اصل وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں۔ سلمان خان کے والد رانا اشرف خان بھی کمپنی کی ملکیت میں شریک ہیں۔

اُن کے والد نے ہفتے کے روز نامہ نگاروں کو بتایا کہ اُن کے بیٹے کے ٹائمز اسکوائرحملہ کیس میں ملوث شخص کے ساتھ کوئی تعلقات نہیں تھے، البتہ ہو سکتا ہے کہ وہ کسی تقریب میں فیصل شہزادسے مل چکا ہو۔

XS
SM
MD
LG