رسائی کے لنکس

دہشت گردوں کو جلد شکست دیں گے: وزیراعظم نواز شریف

وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے
وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے

پاکستان کے 67 ویں یوم آزادی کی موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تقریب پرچم کشائی میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’’ ہمارا مقصد ملک کے جمہوری اور سیاسی اداروں کو مستحکم، اقتصادی مضبوطی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانا ہے۔‘‘

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کی ترقی کے لیے سب کو اپنے ذاتی مفادات کو ایک طرف رکھتے ہوئے مل کر کام کرنا ہوگا۔

پاکستان کے 67 ویں یوم آزادی کی موقع پر اسلام آباد میں منعقدہ مرکزی تقریب پرچم کشائی میں خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ ’’ ہمارا مقصد ملک کے جمہوری اور سیاسی اداروں کو مستحکم، اقتصادی مضبوطی اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانا ہے۔‘‘

انھوں نے کہا دہشت گردی سے عوام میں پائی جانے والی بے چینی کا حکومت کو احساس ہے اور جلد ہی دہشت گردوں کو شکست فاش دی جائے گی۔

وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی ملک اور جنوبی ایشیا کی ایک اہم طاقت ہے اور ان کے بقول خطے سے متعلق والا کوئی پاکستان کے بغیر نہیں کیا جاسکتا۔

تقریب پرچم کشائی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی۔

قبل ازیں بدھ کو ملک کے یوم آزادی کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔

ملک میں عام تعطیل ہے جب کہ یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف تقاریب کا اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
XS
SM
MD
LG