رسائی کے لنکس

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے منسوخ


فائل فوٹو

فائل فوٹو

یہ میچ جمعرات کو نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں کھیلاجانا تھا تاہم خراب موسم اور بارش کی وجہ سے اسے منسوخ کر دیا گیا۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ شدید بارش اور گراؤنڈ پر نمی کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔

یہ میچ جمعرات کو نیوزی لینڈ کے شہر نیپئر میں کھیلاجانا تھا تاہم میچ شروع ہونے سے قبل ہی خراب موسم اور بارش اس کی منسوخی کا باعث بنا۔

سیریز کا پہلا میچ پاکستان 70 رنز سے ہار گیا تھا اور تین میچوں کی سیریز میں میزبان ٹیم کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہو گئی تھی۔

دوسرے میچ کے منسوخ ہونے کے باعث پاکستان کے پاس اب اس سیریز کو برابر کرنے کا ایک ہی موقع ہے جب اتوار کو آکلینڈ میں تیسرے اور آخری میچ میں دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کا سامنا کریں گی۔

جمعرات کو امپائرز نے متعدد بار گراؤنڈ اور وکٹ کا معائنہ کیا جس کے بعد اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے رواں دورے کے دوران اس سے قبل دونوں ملکوں کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سریز کھیلی گئی جو نیوزی لینڈ نے ایک کے مقابلے میں دو میچوں سے جیت لی تھی۔

XS
SM
MD
LG