رسائی کے لنکس

اقوام متحدہ میں کی مکمل رکنیت حاصل کرنےکی کوشش کی جائے گی: محمود عباس


اقوام متحدہ میں کی مکمل رکنیت حاصل کرنےکی کوشش کی جائے گی: محمود عباس
اقوام متحدہ میں کی مکمل رکنیت حاصل کرنےکی کوشش کی جائے گی: محمود عباس

اسرائیل فلسطین تنازعے کےحل کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے امن بات چیت۔ اقوام متحدہ میں کی جانے والی فلسطینی کوششیں بےنتیجہ ثابت ہوں گی: امریکی محکمہٴ خارجہ

یہ کہتے ہوئے کہ فلسطینی عوام آزادی کا حق رکھتے ہیں، صدرمحمود عباس نے جمعے کے روز اِس بات کا عہد کیا کہ اسرائیلی اور امریکی اعتراضات کےباوجود وہ اگلے ہفتے اقوام ِمتحدہ کی مکمل رکنیت کےحصول کی کوشش کریں گے۔

جمعےکومسٹر عباس نے رملہ میں فلسطینی رہنماؤں کو بتایا کہ مکمل رکنیت کا حصول فلسطینیوں کا جائز حق ہے اور یہ کہ وہ امن کا علم ہاتھ میں لے کر نیو یارک جائیں گے۔ اُنھوں نے مزید کہا کہ فلسطینی ریاست کی سرحدیں وہی ہونی چاہئیں جو اسرائیل کی طرف سے 1967ء میں فلسطینی علاقوں پر قبضے سے قبل تھیں۔

اقوام متحدہ میں کی مکمل رکنیت حاصل کرنےکی کوشش کی جائے گی: محمود عباس
اقوام متحدہ میں کی مکمل رکنیت حاصل کرنےکی کوشش کی جائے گی: محمود عباس

متوقع طور پرمسٹر عباس 23ستمبر کو نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں اپنا مقدمہ پیش کریں گے۔ بعد ازاں وہ اپنی درخواست سلامتی کونسل کے سامنے رکھیں گے کہ ایک آزاد فلسطین کو ایک رکن ریاست کے طور پر منظور کیا جائے۔

امریکی ایلچی امن مذاکرات کی بحالی اوراقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کوروکنے کی غرض سے اسرائیل اور فلسطینی راہنماؤں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اسرائیل اور امریکہ ریاست کا درجہ حاصل کرنے کےلیے یکطرفہ فلسطینی کوششوں کی ٕ مخالفت کرتے رہے ہیں۔

آئندہ ہفتے اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نتن یاہو بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرنے والے ہیں۔ مسٹر نتن یاہو نے جمعرات کو بتایا کہ راہنما نیویارک کے سفر کی زحمت سےبچ سکتے ہیں اورصورتِ حال کا توڑ نکالنے کےلیےسادہ ترین طریقہ اپناتے ہوئے امن مذاکرات شروع کرسکتے ہیں۔

جمعے کو وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا کہ مشرقِ وسطیٰ امن مذاکرات کو بحال کرنے کے طریقوں پرغور کرنے کے لیے صدر براک اوباما اگلے ہفتے مسٹر نتن یاہو سے ملاقات کرنے والے ہیں۔

واشنگٹن میں امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے جمعے کو کہا کہ اسرائیلی فلسطین تنازعے کوحل کرنے کا صرف ایک ہی طریقہ ہے اور وہ ہے امن بات چیت۔ اُنھوں نے کہا کہ اقوام متحدہ میں کی جانے والی فلسطینی کوششیں بےنتیجہ ثابت ہوں گی۔

XS
SM
MD
LG