رسائی کے لنکس

مغربی کنارے میں ایک فلسطینی ہلاک، تین اسرائیلی فوجی زخمی


فائل فوٹو

فائل فوٹو

فلسطینی حکام نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت احمد ریاض شہدا کے نام سے کرتے ہوئے کہا اس کی عمر 36 سال تھی۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے فوجیوں نے ایک فلسطینی ڈرائیور کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب اس نے اپنی گاڑی ایک دوسری گاڑی سے ٹکرا دی جس میں تین اسرائیلی فوجی سوار تھے۔

فلسطینی حکام نے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت احمد ریاض شہدا کے نام سے کرتے ہوئے کہا اس کی عمر 36 سال تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ واقعہ منگل کو رملہ کے شہر میں اس کے گھر کے قریب پیش آیا۔

ایک اسپتال کے ترجمان نے منگل دیر گئے خبررساں ادارے روئیڑز کو بتایا کہ زخمی ہونے والے ایک اسرائیلی فوجی کی حالت تشیویشناک ہے جبکہ کہ دو دوسرے معمولی زخمی ہوئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں فلسطینوں کے حملوں میں کم از کم 28 اسرائیلی اور دو امریکی شہری ہلاک ہو چکے ہیں اور اسرائیل کا کہنا ہےکہ اس کی فورسز گزشتہ سال کے اواخر میں شروع ہونے والے تشدد کے مختلف واقعات میں تقریباً 200 فلسطینوں کو ہلاک کر چکی ہیں۔

یہ واقعات ان افواؤں کے بعد شروع ہوئے کہ اسرائیل یروشلم میں واقع مقدس مقامات تک فلسطینیوں کی رسائی کو محدود کرنا چاہتا ہے۔

XS
SM
MD
LG