رسائی کے لنکس

بچی کی متوقع ولادت، فلسطینی شخص نے حاملہ بیوی کو قتل کر دیا


فلسطین (فائل فوٹو)
فلسطین (فائل فوٹو)

فلسطینی پولیس نےبتایا ہے کہ ایک فلسطینی شخص نے اپنی حاملہ زوجہ کو قتل کردیا جِن کےطبی معائنے سے پتا چلا تھا کہ وہ ایک بچی کو جنم دینے والی ہیں۔

جمعرات کو پولیس نےمغربی کنارے کے شہر نیبلس میں بتایا کہ اُن کے گھر سے بدھ کو رات گئے خاتون کی لاش برآمد ہونے کے بعد شوہر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

تفتیش کاروں نے بتایا ہے کہ اُس شخص کے جسم پر خراش کے نشان ہیں جِس سے پتا چلتا ہے کہ بیوی کا اُن سے جگھڑا ہوا تھا۔ اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں کی دیگر معاملوں پر بارہا تلخ کلامی ہوچکی تھی۔

رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ جوڑے کے ہاں تین لڑکے اور ایک لڑکی تھی، لیکن شوہر اپنے بھائی پر رشک کرتا تھا جس کے نو بیٹے ہیں۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ اُن کی بیوی یہ دعویٰ کر چکی تھیں کہ حالیہ دِنوں میں اُسے بارہا مارا پیٹا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG