رسائی کے لنکس

عرب دنیا کی حالیہ بے چینی کا سبب مسئلہ فلسطین ہے، فلسطینی وزیرِاعظم


عرب دنیا کی حالیہ بے چینی کا سبب مسئلہ فلسطین ہے، فلسطینی وزیرِاعظم
عرب دنیا کی حالیہ بے چینی کا سبب مسئلہ فلسطین ہے، فلسطینی وزیرِاعظم

فلسطینی وزیرِ اعظم سلام فیاد نے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کے درمیان تعطل کا شکار امن مذاکرات مصر میں جاری عوامی مزاحمت کے بنیادی اسباب میں سے ایک ہیں۔

جمعرات کے روز فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ مصر اور مشرقِ وسطی کے دیگر ممالک میں ہونے والے حالیہ پرتشدد مظاہرے جہاں اندرونی مسائل کا ردِ عمل ہیں، وہیں یہ مسئلہ فلسطین کے حل میں ناکامی کے باعث عرب عوام میں جنم لینے والی مایوسی اور غصہ کا بھی مظہر ہیں۔

اپنے دورے کے دوران فلسطینی وزیرِ اعظم فرانسیسی صدر نکولس سارکوزی سے بھی ملاقات کرینگے جس میں 2007 میں ہونے والی ڈونرز کانفرنس میں عالمی برادری کی جانب سے فلسطین کیلیے 7ء7 ارب ڈالرز کی امداد کے وعدوں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔

اس سے قبل فرانسیسی وزیرِ اعظم فرانسس فیلن نے کہا تھا کہ فرانس 2007ء کی طرز پر ایک اور ڈونرز کانفرنس کی میزبانی کیلیے تیار ہے بشرطیکہ اس کے ایجنڈے میں مستقبل کی فلسطینی ریاست کے حوالے سے کسی "سیاسی جہت" کے تعین کو بھی شامل کیا جائے۔

XS
SM
MD
LG