رسائی کے لنکس

فلسطین: خالد مشال کا انتخاب سے دست برداری کا اعلان


فلسطین: خالد مشال کا انتخاب سے دست برداری کا اعلان

فلسطین: خالد مشال کا انتخاب سے دست برداری کا اعلان

حماس کے راہنما خالد مشال نے کہاہے کہ اگرچہ فلسطینی عسکریت تنظیم کی سینیئر لیڈرشپ انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کا کہہ رہی ہے لیکن وہ دوسری بار الیکشن میں جانا نہیں چاہتے۔

ہفتے کے روز تنظیم کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہاگیاہے کہ مشال اپنا عہدہ چھوڑنا چاہتے ہیں جب کہ سینیئر لیڈر شپ ان پر زور دے رہی ہے کہ وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی ایک شخص کو یہ فیصلہ نہیں کرنا چاہیے کہ کون حماس کی قیادت کرے گا حتیٰ کہ لیڈر کو بھی نہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ تنظیم کی حکمران شوریٰ کونسل پر چھوڑ دینا چاہیے۔

حماس غزہ کی پٹی پر حکمران ہے اور اس نے اسرائیل کے ساتھ مفاہمت سے انکار کردیا ہے۔

اس تنظیم کی عسکریت پسند شاخ باقاعدگی سے سرحد پار اسرائیل پر مہلک حملے کرتی رہتی ہے۔

XS
SM
MD
LG