رسائی کے لنکس

واشنگٹن کے چڑیا گھر کے پانڈے کا آپریشن


واشنگٹن کے چڑیا گھر کا پانڈا ' کوب بی بی، جس کا حال ہی میں آپریشن ہوا ہے۔ یہ تصویر 20 اگست 2016 کی ہے۔
واشنگٹن کے چڑیا گھر کا پانڈا ' کوب بی بی، جس کا حال ہی میں آپریشن ہوا ہے۔ یہ تصویر 20 اگست 2016 کی ہے۔

جب پانڈے کا الٹراساؤنڈ کیا گیا تو معلوم ہوا کہ اس کی چھوٹی آنت میں بانس کا ایک ٹکڑا پھنسا ہوا ہے۔ جسے حیوانات کے ایک سرجن نے جمعے کی صبح آپریشن کرکے نکال دیا۔

واشنگٹن کے چڑیا گھر'نیشنل زو' کا ایک بڑا پانڈا اپنے آپریشن کے بعد صحت یاب ہو رہا ہے۔

پانڈے کا نام 'کوب بی بی' ہے۔ اس کی چھوٹی آنت میں ایک لیموں کے سائز کا بانس کا ٹکڑا پھنس گیا تھا۔ بانس کے پتے پانڈے کی پسندیدہ ٖ خوراک ہے۔

چڑیا گھر کے عہدے داروں کا کہنا ہے کہ پانڈے کی جان بچانے کے لیے اس کا آپریشن کرنا پڑا کیو نکہ اس میں معدے کی تکلیف اور بے ہوشی کی علامتیں نمایاں ہورہی تھیں۔

جب پانڈے کا الٹراساؤنڈ کیا گیا تو حیوانات کے ڈاکٹروں کو معلوم ہوا کہ اس کی چھوٹی آنت میں بانس کا ایک ٹکڑا پھنسا ہوا ہے۔ جسے حیوانات کے ایک سرجن نے جمعے کی صبح اآپریشن کرکے نکال دیا۔

زخم بھرنے تک 'بی بی' نرم غذا دی جائے گی جس میں شکرقندی اور ناشپاتی شامل ہیں۔ جب کہ اس کی من بھاتی خوراک ' بانس کے ہرے پتے' مکمل طور پر صحت یاب ہونے کے بعد دیے جائیں گے۔

چڑیا گھر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اب پانڈے کو بانس کے پتے خوب اچھی طرح کاٹ کر دیے جائیں گے۔

پانڈے کی عمر 15 مہینے ہے۔ اس کا وزن 90 پونڈ ہے اور اسے صحت یاب ہونے تک اپنی ماں سے الگ رکھا جائے گا جو اسی چڑیاگھر میں رہ رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG