رسائی کے لنکس

پنیٹا غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان میں


امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا بدھ کو کابل پہنچے
امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا بدھ کو کابل پہنچے

امریکی وزیر دفاع صدر کرزئی اور دیگر اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے ملاقاتوں میں 2014ء کے اواخر تک لڑاکا مشن کے اختتام کے تناظر میں افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد پر بھی مشاورت کریں گے۔

امریکہ کے وزیر دفاع لیون پنیٹا بدھ کو غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچے ہیں جہاں وہ صدر حامد کرزئی سے بھی ملاقات کریں گے۔

صدر کرزئی اور دیگر اعلیٰ فوجی کمانڈروں سے ملاقاتوں میں مسٹر پنیٹا 2014ء کے اواخر تک لڑاکا مشن کے اختتام کے تناظر میں افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد پر بھی مشاورت کریں گے۔

قبل ازیں دورہ کویت میں مسٹر پنیٹا نے اس اُمید کا اظہار کیا تھا کہ امریکی صدر براک اوباما آئندہ چند ہفتوں میں افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد بارے فیصلہ کر لیں گے۔

عسکری حکام کا مطالبہ ہے کہ 2014ء کے بعد علاقے میں زیادہ سے زیادہ 15 ہزار فوجی تربیت اور انسداد دہشت گردی کے لیے موجود ہونے چاہیئں۔

دریں اثناء افغان اور اتحادی افواج کا کہنا ہے کہ انھوں نے عسکریت پسندوں کے ایک گروپ کے سربراہ طالبان رہنما کو گرفتار کیا ہے جو سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

بدھ کو غزنی صوبے سے گرفتار کیے جانے والے اس عسکریت پسند لیڈر کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے سکیورٹی فورسز نے کہا کہ گرفتاری کے وقت وہ خودکش حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا۔
XS
SM
MD
LG