رسائی کے لنکس

پاپوا نیو گنی: طیارے کے حادثے میں 28 افراد ہلاک


پاپوا نیو گنی: طیارے کے حادثے میں 28 افراد ہلاک
پاپوا نیو گنی: طیارے کے حادثے میں 28 افراد ہلاک

شمالی پاپوا نیو گنی کے جنگلاتی علاقے میں طوفانی موسم کے دوران ایک چھوٹا مسافر طیارہ گر کر تباہ ہونے سے کم از کم 28 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اس حادثے میں دونوں پائلٹ، جن میں ایک کا تعلق آسٹریلیا اور دوسرے کا نیوزی لینڈ سے ہے، اور دو مسافر محفوظ رہے۔

ایئر لائنز پی این ج کا دو انجنوں والا طیارہ پہاڑی سلسلے کے قریب واقع شہر لائی سے جمعرات کو ساحلی علاقے مادانگ جا رہا تھا۔ اس میں سوار مسافروں کی اکثریت مقامی یونیورسٹی کے طالب عملوں کے عزیز و اقارب کی تھی جو تعلیمی انسداد کی تقسیم کی تقریب میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

طیارہ اپنی منزل سے تقریباً 20 کلو میٹر جنوب میں دریائے گوگول میں گر کر تباہ ہوا۔ حکام اس واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG