رسائی کے لنکس

جنرل پاشا کی صدر اور وزیراعظم سے الوادعی ملاقاتیں


احمد شجاع پاشا کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات
احمد شجاع پاشا کی وزیراعظم گیلانی سے ملاقات

پاکستان کے انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل احمد شجاع پاشا نے ہفتہ کو صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے الگ، الگ الوادعی ملاقاتیں کیں۔

سرکاری بیان کے مطابق صدر اور وزیراعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جنرل پاشا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ایک اہم عہدے پر تعیناتی کے دوران ملک کے دفاع کے لیے نمایاں خدمات سرانجام دیں۔

لفٹیننٹ جنرل احمد شجاع پاشا 18 مارچ کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گے اور وزیراعظم یوسف گیلانی نے کراچی کے کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام کو فوج کے جاسوسی کے ادارے آئی ایس آئی کا نیا سربراہ مقرر کیا ہے۔

جنرل پاشا کو 2008 ء میں آئی ایس آئی کا سربراہ مقرر کیا گیا تھا مگر تین سالہ مدت پوری ہونے کے بعد گزشتہ سال وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے فوجی قیادت کی سفارش پر اُنھیں ایک سال کی توسیع دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کا بظاہر مقصد انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں کے تسلسل کو یقینی بنانا تھا جس میں فوج کے اس خفیہ ادارے کا کلیدی کردار رہا ہے۔

پاکستان فضائیہ کے سبکدوش ہونے والے سربراہ ائیر چیف مارشل راؤ قمر سلیمان نے بھی صدر زرداری سے ہفتے کو الوادعی ملاقات کی۔ صدر زرداری نے بطور فضائیہ کے سربراہ کے ان کی خدمات سراہا۔

XS
SM
MD
LG