رسائی کے لنکس

پاکستانی پشتو گلوکار کے لیے افغانستان کا قومی ایوارڈ


پشتو کے مشہور گلوکار خیال محمد کو میر باچا خان قومی ایوارڈ پشتو موسیقی میں ان کے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ سے تعلق رکھنے والے پشتو کے مشہور گلوکار خیال محمد کو افغان حکومت نے اپنے ایک قومی ایوارڈ سے نوازا ہے۔

خیال محمد کو میر باچا خان قومی ایوارڈ پشتو موسیقی میں ان کے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔

ایوارڈ دینے کی تقریب جمعرات کو پشاور میں افغان قونصل خانے میں منعقد کی گئی، جس میں صوبائی حکومت کی نمائندگی وزیراعلی کے معاون خصوصی اشتیاق ارمڑ اور حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت علی یوسفزئی نے کی۔

پشتو ثفافت کے فروغ کے لیے کام کرنے والے سرگرم کارکن احتشام طورو اور پشتو گلوکار بختیار خٹک نے وائس آف امریکہ سے گفتگو میں کہا کہ یہ ایوارڈ اُن سب کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔

تقریب کے دوران صوبائی حکومت کے نمائندوں نے خیال محمد کے لیے پانچ لاکھ روپے کے خصوصی انعام کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پرخیال محمد پر وائس آف امریکہ پشتو ڈیوہ ریڈیو کی جانب سے تیارکردہ دستاویزی فلم پیش کی گئی جب کہ بعد میں پشاورمیں تعینات افغانستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر عبداللہ نے خیال محمد کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

XS
SM
MD
LG