رسائی کے لنکس

زخمی عمر گل اور یاسر عرفات کے لیے میڈیکل بورڈ کا قیام


زخمی عمر گل اور یاسر عرفات کے لیے میڈیکل بورڈ کا قیام
زخمی عمر گل اور یاسر عرفات کے لیے میڈیکل بورڈ کا قیام

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے فاسٹ باؤلر عمر گل اور یاسرعرفات کی فٹنس کا جائزہ لینے کے لیے ایک طبی بورڈ تشکیل دے دیا ہے، جِس کا اجلاس منگل کو لاہور میں ہوا۔

عمر گل اور یاسر عرفات ٹی 20عالمی کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہیں، لیکن عمر گل کے کاندھے میں اور یاسر عرفات کی پنڈلی میں تکلیف ہے اور دونوں کھلاڑیوں کی ایم آر آئی رپورٹوں کے مطابق دونوں کو پہلے درجے کے زخم واقع ہوئے ہیں۔

اِس معاملے پر میڈیکل بورڈ بدھ کو اپنی رپورٹ اور سفارشات پیش کرے گا، جِس کی روشنی میں پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی اور پی سی بی حکام اِس بات کا فیصلہ کریں گے کہ آیا دونوں کھلاڑیوں کو ٹی 20عالمی کپ میں پاکستان ٹیم میں شامل رکھا جائے یا پھر اُنھیں ڈراپ کرکے اُن کے متبادل کھلاڑی ٹیم میں شامل کیے جائیں۔

XS
SM
MD
LG