رسائی کے لنکس

ابتدائی دور میں کارٹر نے ذاتی اِی میل استعمال کیا تھا: رپورٹ


فائل
فائل

پنٹاگان کا یہ بیان اصل میں نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کارٹر نے نجی ای میل استعمال کرکے محکمہ دفاع کے 2012ء کی پابندی کی ممکنہ خلاف ورزی کی ہے

پنٹاگان نے کہا ہے کہ وزیر دفاع ایشٹن کارٹر نے اپنے دور کے ابتدائی دنوں کے کاموں کے لئے ذاتی اِی میل استعمال کیا تھا۔

پنٹاگان کے ترجمان، پیٹرک نے بدھ کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ کارٹر نے اعتراف کیا ہے کہ نجی ای میل کا استعمال غلط تھا۔ تاہم، انھوں نے واضح کیا کہ کارٹر نے ذاتی یا سرکاری ای میل درجہ بند مخصوص مواد کے لئے استعمال نہیں کیا۔

پنٹاگان کا یہ بیان اصل میں نیویارک ٹائمز کی اس رپورٹ کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ کارٹر نے نجی ای میل استعمال کرکے محکمہ دفاع کے 2012 ء کی پابندی کی ممکنہ خلاف ورزی کی ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ غلطی کے نتیجے میں کارٹر نے مزید ذاتی ای میل کا استعمال ترک کر دیا اور سرکاری ای میل کا استعمال بھی محدود کر دیا تھا۔

سابق وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن کے نجی ای میل کے تنازعے میں ملوث قرار دئے جانے کے صرف ایک ماہ قبل، ایش کارٹر کو اس سال فروری میں وزیر دفاع مقرر کیا گیا تھا۔

XS
SM
MD
LG