رسائی کے لنکس

بالٹک علاقے میں روسی پائلٹ کی چال بازی


فائل
فائل

پینٹاگون ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کے لئے ہوابازی کے عالمی معیار اور تحفظ کےاصولوں کی یہ خلاف ورزی قابل قبول نہیں

بحیرہ بالٹک پر بین الااقوامی فضائی حدود میں پرواز پر نگرانی پر مامور ایک امریکی جہاز کو روکنے پر، امریکہ نے روس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے اسےغیر محفوظ اور ہوا بازی کے لئے رکاوٹ کی بدترین مثال قرار دیا ہے۔

پنٹاگون کے ترجمان کرنل اسٹیو وارن نے پیر کو بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ منگل کو اس وقت پیش آیا جب ایک امریکی آر سی ون تھرٹی فائیو یو طیارہ پولینڈ کے شمال میں پرواز کر رہا تھا، جسے عقب سے آنے والے روسی ’ایس یو 27 فائٹر‘ طیارے نے تیز رفتاری سے کراس کیا اور سامنے آکر ڈرانے کی کوشش کی۔

کرنل اسٹیووارن کا کہنا تھا کہ یہ صحیح نہیں ہے، کیوں روسی پائلٹ نے تماش بین کا کردار ادا کیا۔ کیا وہ تجربہ کار ہوا باز نہیں تھا؟

انھوں نے کہا کہ امریکہ کے لئے ہوابازی کے عالمی معیار اور تحفظ کےاصولوں کی یہ خلاف ورزی قابل قبول نہیں۔

ماسکو نے اس بات کی تردید کی ہے کہ اس کے کسی پائلٹ نے ایسی کوئی کارروائی کی ہے۔

XS
SM
MD
LG