رسائی کے لنکس

داعش اور دیگر انتہاپسند گروہوں کو شکست دینے کا پینٹاگان کا منصوبہ


موصل
موصل

پینٹاگان کے ترجمان، جیف ڈیوس نے اِسے وسیع دستاویز پر مشتمل منصوبے کا خلاصہ قرار دیا، جس کا مقصد شام اور عراق میں انتہاپسند گروپوں کا انسداد ہے، جہاں دولت اسلامیہ ایک مذہبی ریاست قائم کرنے کی خواہاں ہے

پینٹاگان نے کہا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کے شدت پسندوں کو شکست دینے کے لیے وائٹ ہاؤس کو ابتدائی نوعیت کا ایک منصوبہ بھیجا گیا ہے، اور بتایا کہ پیر کی شام گئے وزیر دفاع جِم میٹس انتظامیہ کے سینئر اہل کاروں کو اِس مجوزہ دستاویز پر بریفنگ دیں گے۔

پینٹاگان کے ترجمان، جیف ڈیوس نے اِسے وسیع دستاویز پر مشتمل منصوبے کا خلاصہ قرار دیا، جس کا مقصد شام اور عراق میں انتہاپسند گروپوں کا انسداد ہے، جہاں دولت اسلامیہ ایک مذہبی ریاست قائم کرنے کی خواہاں ہے۔

ڈیوڈ نے تفصیل نہیں بتائی۔


تاہم، گذشتہ ہفتے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیرمین، جنرل جوزف ڈنفرڈ نے کہا تھا کہ حکمتِ عملی کی مدد سے مشرق وسطیٰ اور دیگر مقامات پر القاعدہ اور دیگر انتہا پسند گروہوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا۔

اُنھوں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ یہ منصوبہ فوجی قوت کے علاوہ ہوگا، جسے اُنھوں نے ’’سیاسی–فوجی منصوبہ‘‘ قرار دیا۔

ڈنفرڈ نے کہا کہ امریکی اندازوں سے پتا چلتا ہے کہ داعش کے 100 سے زائد ممالک میں تقریباً 45000 رنگروٹ اکٹھے کر رکھے ہیں۔

بقول اُن کے ’’ہمارے منصوبے کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ سب سے پہلے علاقائی گروہوں اور دیگر کے درمیان رابطےکو ختم کیا جائے، جس کے باعث مختلف خطوں میں ہر قسم کے خطرات منڈلا رہے ہیں‘‘۔

XS
SM
MD
LG