رسائی کے لنکس

پروٹسٹنٹ فرقے پینٹی کوسٹل کا فروغ


پروٹسٹنٹ فرقے پینٹی کوسٹل کا فروغ
پروٹسٹنٹ فرقے پینٹی کوسٹل کا فروغ

کچھ مذہبی سکالرز کا خیال ہے کہ مسیحیوں میں پروٹسٹنٹ سے تعلق رکھنے والے ایک فرقے Penticostal میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ بیسویں صدی کے اوائل میں شروع میں جنم لینے والی یہ مذہبی تحریک اپنی پرجوش عبادت اور روحانی اور جسمانی شفا کی قدرت اورعبادت کے دوران غیر زبانیں بولنے کی وجہ سے شہرت رکھتی ہے۔

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں اینجلس ٹیمپل نامی گرجا گھر میں پینٹی کوسٹل کمیونٹی مشکل وقت میں مقامی لوگوں کی مد د کر رہی ہے۔ ایک سابق کیتھولک ہسپتال کی عمارت میں انہوں نے طبی امداد فراہم کرنے کے لئے ایک موبائل کلینک اور خوراک کی تقسیم کے لئے ایک سینٹرقائم کر رکھا ہے۔ کمیونٹی نے یہ عمارت خرید کر اس کی تعمیر نو پر ایک بھاری رقم خرچ کی ہے۔

اتوار کے روز وہاں آنے والے زیادہ تر عبادت گزرا نوجوانوں ہوتے ہیں۔ یونیورسٹی آف ساؤتھ کیرولائناسے منسلک دانشور ڈونلڈ ملرکہتے ہیں کہ اس طرح کی مذہبی تحریکیں دنیا بھر میں اس لئے مقبول ہو رہی ہیں کہ کیونکہ وہ مقامی لوگوں کی ضروریات پوری کرنے کے لئے سرگرم ہیں۔

برازیل میں کیتھولک چیرسمیٹک کمیونٹی ایک بڑی تحریک کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ پیو فورم کا کہنا ہے کہ برازیل کی نصف آبادی کا تعلق ان دونوں فرقوں سے ہوسکتا ہے۔

برازیل میں چیرسمیٹک کمیونٹی پسماندہ علاقوں میں غریب طبقوں کے ساتھ کام کررہی ہے ۔ اور مصر کی یہ کاپٹک مسیحی قاہرہ میں غریب بچوں کوٹریننگ فراہم کرتی ہیں۔

جنوبی افریقہ میں پینٹی کوسٹل کلیسا غریب بچوں کی دیکھ بھال کے لئے سینٹر چلا رہی ہے اور ہانگ کانگ میں یہ نشے کے عادی افراد کی بحالی میں ٕمصروف ہے۔

کوری بارمورمنشیات کا دھندا کرنے والے ایک گروہ کے سابق رکن ہیں۔ اب وہ مشکل حالات میں پھنسے نوجوانوں کی مدد کے لئے کام کر رہے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کام کا آغاز انہوں نے اینجلس ٹیمپل ٕٕمیں عبادت میں شرکت اور اپنے مذہبی عقائدکی وجہ سے کیا ۔

ماہرین کہتے ہیں کہ اب جوں جوں مختلف مذاہب کےاثر میں اضافہ ہو رہا ہے پینٹی کوسٹل کلیسا کے ماننے والوں کی تعداد میں سماجی کاموں اور کمیونٹی کی مذہبی ضروریات پوری کرنے کی وجہ سے تیزی آ رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG