رسائی کے لنکس

شخصيت ميں بگاڑ


يوں تو شخصيت ميں بگاڑ يعنی personality disorder کی کئ اقسام ہيں تاہم اسکی ايک عام قسم borderline personality disorder ہے ۔ اس ميں مبتلا شخص معاشرے کے دوسرے لوگوں کے ساتھ ميل ملاپ ميں بلاوجہ خوف محسوس کرتا ہے

نفسيات ميں شخصيت کسي بھي شخص کے ان احساسات اور رويوں کا نام ہے جو ايک لمبے عرصے تک اسکی زندگی اور اسکے رہن سہن پر اثر انداز ہوں۔ يا ہم يوں کہہ سکتے ہيں کہ کسی بھی انسان کی شخصيت اسکے رويوں ، طور طريقوں ، رہن سہن کے انداز اور اسکے احساسات کا ايک پيچيدہ مجموعہ ہے.

شخصيت يہ نہيں کہہ ہم کون ہيں بلکہ کسی بھئ انسان کی شخصيت يہ بتاتی ہے کہہ وہ کيا ہے؟ ہر انسان کی شخصيت دوسرے سے مختلف ہے اور اس جداگانہ شناخت ميں جينياتی اور ماحولياتی عوامل اہم کردار ادا کرتے ہيں يعنی ہمارے ارد گرد کا ماحول ، ہمارے رشتہ داروں يا فيملی ممبرز کے ساتھ تعلقات وغيرہ ، ہماری شخصيت کو بنانے يا بگارنے ميں اہم رول ادا کرتے ہيں۔ اب سوال يہ ہے کہہ پرسانيلٹی ڈس آڈر يا شخصيت ميں بگاڑ کيا ہے؟ ماہر نفسيات کے مطابق انسان کے وہ رويے اور طور طريقے وغيرہ جو اسکي معمول کی زندگی پر منفی اثرات مرتب کريں اسکو نفسيات ميں شخصيت ميں بگاڑ کا نام ديا جاتا ہے۔

يوں تو شخصيت ميں بگاڑ يعنی personality disorder کی کئ اقسام ہيں تاہم اسکی ايک عام قسم borderline personality disorder ہے ۔ اس ميں مبتلا شخص معاشرے کے دوسرے لوگوں کے ساتھ ميل ملاپ ميں بلاوجہ خوف محسوس کرتا ہے۔انکا فيملی ممبرز کے ساتھ تعلقات ميں اتار چڑھائو رہتا ہے۔انکے تعلقات زيادہ مستحکم نہيں ہوتے اور انکا موڈ تبديل ہوتا رہتا ہے۔يہ لوگ اچانک اور بغير کسی وجہ کے دوسرے لوگوں سے کنارہ کشی اختيار کر ليتے ہيں۔

Personality disorder کی دوسری عام قسم کو narcissistic personality disorder کہا جاتا ہے يہ لوگ بے انتہا خود پسند ہوتے ہيں، اپنے آپکو بالاتر جبکہ دوسروں کوکم تر يا حقير خيال کرتے ہيں اور اسي وجہ سے دوسروں اسپيشل برتائو کی اميد رکھتے ہيں۔يہ لوگ کبھی نکتہ چينی برداشت نہيں کر سکتے کيونکہ ینکے خيال ميں يہ perfect ہوتے ہيں۔

اسی طرح شخصيت ميں بگاڑ کی ايک اور قسم کو paranoid personality disorder کہا جاتا ہے ۔ يہ لوگ ہميشہ دوسروں کو شک کی نظر سے ديکھتے ہيں اور کسی پر اعتماد نہيں کرتے۔انکے خيآل ميں ارد گرد کے لوگ ہر اقت انکو نقصان پہنچانے کی تگ و دو مين ہوتے ہيں۔ان احساسات کي وجہ سےيہ لوگ سماجی طور پر الگ تھلگ رہتے ہيں۔

ماہرين نفسيات کے مطابق، اس نفسياتی بيماری يعنی personality disorder کا علاج ٹاک تھيراپی يا پر ادويات ہيں۔

ٹاک تھيراپی ميں ماہر نفسيات شخصيت کی بگاڑ ميں مبتلا اس شخص سے بات چيت کے ذريعے ، انکو انکے منفی رويوں اور احساسات کا احساس دلاتے ہيں۔ علاج کا يہ پيريڈ بہت طويل ہوتا ہے کيانکہ يہ لوگ اپنے معالج کو بھی شک کی نظر سے ديکھتے ہيں اور ین پر اعتماد نہيں کرتے۔

XS
SM
MD
LG