رسائی کے لنکس

پیرو: جیل میں قید سابق صدر البرتو فیوجی موری کی اپنی بیٹی کی شادی میں شرکت


مسٹر فیوجی موری

مسٹر فیوجی موری

تیس سالہ ساچی فیوجی موری نے اپنی شادی کی تقریب ہفتے کے روزجیل کے ایک چرچ میں منعقد کی۔ اس جیل میں ان کے والد اپنی دس سالہ صدارت کے دوران فوجی ڈیتھ اسکوارڈ کی سرگرمی کی اجازت دینےکی بنا پر 25 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں ۔

جیل کے اس چرچ میں جرمن نژاد مارس کوئننگ سے سابق صدرکی بیٹی کی شادی کی اس تقریب میں فیوجی موری کےخاندان کےارکان اور دوستوں میں سے لگ بھگ 40 نے شرکت کی ۔

مسٹر فیوجی موری، جن کی عمر 71 برس ہے، 2000ء میں بد عنوانی کے ایک اسکینڈل کے دوران فرار ہو کر اپنے والدین کی جنم بھومی جاپان چلے گئے تھے۔ انہیں پانچ سال کے بعد اس وقت گرفتار کر لیا گیا تھا جب وہ سیاست میں واپسی کی کوشش کے سلسلے میں چلی گئے تھے۔

چلی کی سپریم کورٹ نے آخرکار یہ فیصلہ دیا تھا کہ مسٹر فیوجی موری کو الزامات کا سامنا کرنے کے لیے پیرو بھیج دیا جائے۔

XS
SM
MD
LG