رسائی کے لنکس

پیرو: 4.9 شدت کا زلزلہ، آٹھ افراد ہلاک


پیرو کے صدر

پیرو کے صدر

نقصان کا جائزہ لینے کے لیے، صدر اولانتا ہُمالا اور متعدد وزراٴعلاقے کی طرف روانہ ہو چکے ہیں

پیرو میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک ہوئے، جِن میں چار بچے بھی شامل ہیں۔

اس زلزلے کی شدت 4.9 بتائی جاتی ہے، جس کے باعث ہفتے کی رات گئے کسکو کا جنوب مشرقی علاقہ جھٹکوں سے لرز اٹھا۔

تمام متاثرین کا تعلق مِسکا برادری سےبتایا جاتا ہے، جہاں زلزلے کے نتیجے میں متعدد گھر مسمار ہوئے۔ بند سڑکیں عبور کرتے ہوئے، پولیس اہل کار اتوار کے روز اس متاثرہ گاؤں پہنچے۔

نقصان کا جائزہ لینے کے لیے، صدر اولانتا ہُمالا اور متعدد وزراٴعلاقے کی طرف روانہ ہو چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG