رسائی کے لنکس

'میرا نام یاد رکھنا، کیونکہ یہ ایک دن مشہور ہونے والا ہے'


آذان توریالے
آذان توریالے

آج کہانی سنتے ہیں آرمی پبلک اسکول پشاور کے ان بچوں کی جو خود تو چلے گئے لیکن پیاری اور دل لبھانے والی یادیں چھوڑ گئے۔

نئے سال کا آغاز ہے، لیکن شاید سارے ہی دل اتنے بوجھل اور شکستہ ہیں کہ نئے سال کی نیک تمناؤں کے اظہار کے لیے الفاظ منتخب کرنے میں دقت ہو رہی ہے ۔۔۔۔ لیکن زندہ رہنے کے لیے امید ضروری ہے ۔

آج کہانی سنتے ہیں آرمی پبلک اسکول پشاور کے ان بچوں کی جو خود تو چلے گئے لیکن ایسی پیاری اور دل لبھانے والی یادیں چھوڑ گئے جو ان کے گھر والوں کے لیے اب سب سے بڑا سرمایہ ہیں۔۔۔

آذان توریالے، اپنے اسکول کا انتہائی ہونہار بچہ تھا۔ اس کے بہت سے میڈل اس کی کامیابیوں کی جگ مگ کرتی یادیں ہیں ۔ آذان سے ڈھائی برس بڑ ے بھائی حسان توریالے نے اس کی زندگی کی ایسی بہت سی باتیں بتائی ہیں جو ان کے ماں باپ کو بار بار رلاتی ہیں اور کئی تصویروں کے علاوہ فیس بک کی ایک پوسٹنگ بھی مجھے بھیجی ہے۔

سنہ 2012 کے وسط میں آذان توریالے نے لکھا تھا، "میرا نام یاد رکھنا، کیونکہ یہ ایک دن مشہور ہونے والا ھے۔"

حسان اپنے لاڈلے بھائی اور اپنے سب سے چہیتے دوست کی کہانی سنائیں گے:

MK-story of peshawr victim Azaan by his brother Hassan
please wait

No media source currently available

0:00 0:12:46 0:00

XS
SM
MD
LG