رسائی کے لنکس

پشاور: مسجد میں بم دھماکے سے چھ ہلاک


دھماکے کے بعد لوگوں امدادی کام میں مصروف ہیں

دھماکے کے بعد لوگوں امدادی کام میں مصروف ہیں

دھماکے کے وقت مینا بازار نامی اس علاقے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جب کہ مسجد میں ظہر کی نماز کے لیے بھی لوگ جمع تھے۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ میں ہفتہ کو ہونے والے ایک بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔

پشاور کے وسطی علاقے محلہ باقر شاہ میں یہ دھماکا ایک مسجد میں ہوا ہے۔ دھماکے کے وقت مینا بازار نامی اس علاقے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جب کہ مسجد میں ظہر کی نماز کے لیے بھی لوگ جمع تھے۔

زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ تنگ گلیوں کے باعث جائے وقوع پر امدادی سرگرمیوں میں کارکنوں کو مشکلات کا سامنا رہا۔

قبائلی علاقے خیبرسے ملحقہ شہر پشاور میں حالیہ مہینوں کے دوران دہشت گردی کی لہر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ دسمبر میں سینیئر صوبائی وزیر بشیر احمد بلور کو قصہ خوانی بازار میں ایک خودکش بم دھماکے میں ہلاک کیا گیا تھا۔
XS
SM
MD
LG