رسائی کے لنکس

پشاور:اسکول کے باہر بم دھماکے میں ایک بچہ ہلاک


پشاور:اسکول کے باہر بم دھماکے میں ایک بچہ ہلاک
پشاور:اسکول کے باہر بم دھماکے میں ایک بچہ ہلاک

پشاور میں پیر کی دوپہر پولیس پبلک اسکول کے گیٹ کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں ایک بچہ ہلاک اور نو زخمی ہوگئے ۔ ہسپتال ذرائع نے دو زخمی بچوں کی حالت تشویشناک بتائی ہے۔

پولیس کے ایک اعلیٰ عہدیدار شیر اکبر خان نے وائس آف امریکہ کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جمرود روڈ پر واقع اس اسکول سے ملحقہ دکان کے باہر ایک ٹاتم بم نصب کیا گیا تھا جو اسکول میں چھٹی کے وقت دھماکے سے پھٹ گیا۔

واقعے کے بعد شہر میں خوف وہراس پھیل گیا اور مختلف اسکولوں میں زیرتعلیم بچوں کے والدین متعلقہ تعلیمی اداروں اور ذرائع ابلاغ سے ٹیلی فون کے ذریعے معلومات حاصل کرنے کے لیے رابطے کرتے رہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع کوہاٹ میں مختلف مقامات پر ہونے والے تین بم دھماکوں میں کم ازکم 50 افراد ہلاک اور 90سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

XS
SM
MD
LG