رسائی کے لنکس

پشاور: ایف سی کمانڈنٹ کے قافلے پر خودکش حملے میں 12 ہلاک

جائے وقوع سے ایک زخمی کو منتقل کیا جارہا ہے۔
جائے وقوع سے ایک زخمی کو منتقل کیا جارہا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکا پشاور کے علاقے فخر عالم روڈ پر اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ کی گاڑیوں کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔

پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں جمعہ کی صبح ایک خودکش حملے میں خواتین سمیت کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پولیس حکام کے مطابق یہ دھماکا پشاور کے علاقے فخر عالم روڈ پر اس وقت ہوا جب فرنٹیئر کانسٹیبلری کے کمانڈنٹ کی گاڑیوں کا قافلہ وہاں سے گزر رہا تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل تھا اور اس نے قافلے کے قریب اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کر دیا۔

زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک ہے۔
دھماکے سے کئی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

خودکش دھماکے کے بعد فوج اور پولیس نے فوری طور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔

خیبر پختونخواہ میں اس سے قبل بھی پولیس اور ایف سی اہلکاروں اور اعلیٰ حکام پر ہلاکت خیز حملے کیے جاتے رہے ہیں جن میں افسروں سمیت متعدد اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG