رسائی کے لنکس

پیپلزپارٹی شیرپاؤ کے صوبائی رہنماء فائرنگ سے ہلاک


پیپلزپارٹی شیرپاؤ کے صوبائی رہنماء فائرنگ سے ہلاک
پیپلزپارٹی شیرپاؤ کے صوبائی رہنماء فائرنگ سے ہلاک

پیپلز پارٹی شیر پاؤ کے سابق رکن صوبائی اسمبلی اور سینیئر رہنماء عالم زیب عمرزئی کونامعلوم حملہ آوروں نے اُن کے محافظ اور تین ساتھیوں سمیت گولیاں مار کر ہلاک کردیا۔

پولیس کے مطابق ضلع چارسدہ میں بدھ کومسلح افراد نے عالم زیب کی گاڑی پر بائی پاس روڈ پر فائرنگ کی۔

فائرنگ کے بعد عالم زیب اور اُن ساتھیوں کی لاش کو پہلے چارسد ہ کے ضلعی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں سے اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی لاشیں اُن کے ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

عالم زیب عمر زئی کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ اُن کی ذاتی دشمنی بھی تھی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اُن کے قتل کے محرکات کے بارے میں فوری طور کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا۔

XS
SM
MD
LG