رسائی کے لنکس

پشاور میں اکتیسویں قومی کھیلوں کا اختتام


پشاور میں اکتیسویں قومی کھیلوں کا اختتام
پشاور میں اکتیسویں قومی کھیلوں کا اختتام

صوبہ خیبر پختون خواہ کے دارالحکومت پشاور میں جاری 31 ویں قومی کھیل جمعہ کو ختم ہو گئے ہیں ۔

پشاور میں قیوم خان اسٹیڈیم میں سات روز تک جاری رہنے والے کھیلوں کے ان قومی مقابلوں میں پاکستان آرمی کے کھلاڑیوں نے سونے کے سب سے زیادہ 110تمغے جیتے جب کہ دوسرے نمبر واپڈ ا کے کھلاڑی رہے جن کے سونے کے تمغوں کی تعداد 87 تھی۔

وزیراعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی نے اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

ملک بھرسے تقریباً ساڑھے تین ہزار کھلاڑیوں نے اٹھائیس مختلف کھیلوں میں حصہ لیاجن میں خواتین کھلاڑی بھی شامل تھیں۔ اختتامی تقریب میں علاقائی رقص پیش کیا گیا اورآتش بازی بھی کی گئی۔

دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے صوبہ خیبر پختونخواہ میں منعقد ہونے والے ان مقابلوں کا آغاز 25 دسمبرکو ہوا تھا اور اس دوران سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ۔

قومی کھیلوں کے مقابلے میں حصہ لینے والی خواتین کھلاڑیوں اور صوبائی حکام نے کہا ہے کہ پشاور میں اس کے کامیاب انعقاد سے مقامی آبادی کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے۔ کھیلوں کے ان مقابلوں کے دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

XS
SM
MD
LG