رسائی کے لنکس

پشاور: پولیس چوکی کے قریب دھماکا، آٹھ زخمی


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کی صبح پشاور میں رنگ روڈ پر پولیس چوکی کے قریب بم دھماکے میں کم از کم آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

مال منڈی نامی مقام پر قائم پولیس چوکی کے قریب جب یہ دھماکا ہوا تو اس وقت وہاں 10 سے زائد اہلکار تعینات تھے۔

پولیس عہدیداروں کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دیسی ساختہ بم میں پانچ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ چار دنوں کے دوران پولیس اہلکاروں کو چوتھی مرتبہ نشانہ بنایا گیا ہے۔

ہفتہ کو پشاور ہی میں گلبہار تھانے کے قریب قیدیوں کو لے جانے والی پولیس کی گاڑیوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں ایک اہلکار ہلاک اور راہگیروں سمیت 17 زخمی ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG