رسائی کے لنکس

پشاور میں محرم کے جلوس پر دستی بم حملہ، ایک ہلاک


John Kerry waves as he walks to the podium to address the Democratic National Convention in Charlotte, North Carolina, September 6, 2012.
John Kerry waves as he walks to the podium to address the Democratic National Convention in Charlotte, North Carolina, September 6, 2012.

پشاور میں ایک مذہبی جلوس پہ کیے جانے والے ایک دستی بم حملے میں ایک بچہ ہلاک جبکہ 26 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر مقام میں جمعرات کے روز پیش آنے والے واقعہ شیعہ مسلمانوں کے اہم ترین تہوار عاشورہ کے سلسلے میں نکالے جانے والے ایک جلوس کے اختتام پر پیش آیا جب نامعلوم ملزم کی جانب سے مقامی امام بارگاہ سے لوٹنے والے افراد پر دستی بم پھینکا گیا۔

ایجنسی کے مطابق پشاور کی سول انتظامیہ کے سربراہ محمد سراج کا کہنا ہے کہ پولیس دستی بم پھینکنے والے فرد کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔زخمی ہونے والوں میں کئی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جنہیں شہر کے مقامی اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

کسی بھی تنظیم نے فوری طور پر واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ طالبان اور دیگر انتہا پسند گروہوں کی جانب سے ماضی میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے افراد کو ان کے مذہبی عقائد کی بنیاد پر نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG